ماہرہ خان کی نئی فلم ’ورنہ‘ کی پہلی جھلک

<ماہرہ خان کی نئی فلم ’ورنہ‘ کی پہلی جھلک>

شائقین شدت سے فلم کا انتظار کررہے ہیں، جب کہ ماہرہ بھی اپنی فلم کولےکر بہت پرجوش ہیں انہوں نے چند روز قبل ٹوئٹر پر فلم’’ورنہ‘‘کا ٹیزر شیئر کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور آج انہوں نے اپنی فلم کے پہلے گانے’’سنبھل سنبھل‘‘کی ویڈیوشیئر کی ہے. ویڈیو میں ماہرہ خان ہمیشہ 
کی طرح نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔



پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’ورنہ‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی اور ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کردیا گیا، فلم رواں سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات شعیب منصور نے دی ہیں جوموجودہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانی ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔



شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ورنہ‘ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور ہیں جو ‘خدا کے لیے’ اور ‘بول’ جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے ہیں جب کہ فلم ’ورنہ‘ کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہے






یکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب منصور کے ساتھ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور ان پر مکمل اعتماد ہے وہ میرے لیے کوئی بھی کردار لکھیں میں اسے منع کرنے کی جرات نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب رواں سال عید کے علاوہ پاکستانی فلمیں خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں تاہم شعیب منصور کی واپسی سے شائقین اور ناقدین کی کافی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلموں کے ذریعہ شائقین کو ہمیشہ با معنی پیغام دیا ہے۔
واضح رہے ماہرہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی شعیب منصور کے ساتھ فلم ’بول‘ سے کیا تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

Watch Zaid Ali T talk about his dupatta obsession on Knorr Noodles Boriyat Busters